صفحۂ اول / آج کے کالم / فاطمہ ثنا شیخ نے عامرخان کے ساتھ تعلقات پرخاموشی توڑدی

فاطمہ ثنا شیخ نے عامرخان کے ساتھ تعلقات پرخاموشی توڑدی

ممبئی: فلم ’دنگل‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

فلم ’دنگل‘ میں بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کی بیٹی کا کردارادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا نام جب ان کے آن اسکرین والد (عامر خان) کے نام کے ساتھ جوڑا جانے لگا تو فاطمہ سے رہانہ گیا اورانہوں نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی باتیں سننا بہت عجیب ہے ان افواہوں کی وجہ  سے ان کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔

فاطمہ نے مزید کہا ابتدا میں میرے اورعامرخان کے درمیان تعلقات کی خبروں نے بے حد پریشان کیا تھا، میری والدہ بھی ان خبروں سے پریشان ہوگئی تھیں اور مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ مجھے لوگوں کو صفائی دینی چاہیے، لیکن اب مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں کیونکہ لوگوں کا تو کام ہی باتیں بنانا ہے۔ اداکارہ نے کہا وہ سیکھ رہی ہیں کہ اس طرح کی افواہوں سے کیسے نمٹا جائے۔

یہ بھی چیک کریں

test vieo

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے